تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گرد گرفتار

4

کراچی میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور ایس آر اے سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقوں ابوالحسن اصفہانی روڈ بلاک 4 کے قریب پبلک پارک اور کورنگی کازوے ندی کے پاس سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائیاں انجام دیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 3 مبینہ دہشت گردوں غلام یاسین، آفتاب احمد اور شعیب کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں کالعدم سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ایک مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 دستی بم اور 30 بور کے پستول برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ سمیت ایف سی اور کسٹمز کی موبائل گاڑیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمان کراچی شہر کے حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر پر حملوں کی باضابطہ منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانے میں 5 مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ان کے ساتھیوں، سہولت کاروں اور مالی معاونین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔