تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی شو ختم ہوچکا ہے اور خیبرپختونخوا میں موجودہ سیٹ اپ بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا تو نیا انتظام سامنے آسکتا ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال، دہشتگردی کے خاتمے اور ایمرجنسی کے فیصلے کو عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جوڑا۔

فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی کے نفاذ کو ناگزیر بتایا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

گزشتہ 13 برس کے دوران صوبے میں ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا عوام کا صوبہ ہے، کسی کی جاگیر نہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے سینیٹر نے زور دیا کہ نئے سیٹ اپ کے پاس ناکامی کا کوئی آپشن نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے 60 روز میں نتائج سامنے آنے کی توقع ظاہر کی اور خبردار کیا کہ موجودہ انتظام کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوا تو دوسرے لوگ ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس اہلکاروں سمیت ساڑھے سات ہزار افراد کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب سکیورٹی اہلکار ملک کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کر رہے ہوں تو کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے افغان شہریوں کو ملک سے نکالنے کا معاملہ بھی اٹھایا اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

پاک فوج کی قربانیوں، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے اور سرمایہ کاری لانے کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے فیلڈ مارشل کی کھل کر حمایت کرنے کی ضرورت بھی بیان کی۔

شہداء کے احترام پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے ان کے خلاف بات کرنے والوں کے لیے سخت زبان استعمال کی۔

پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پارٹی کا شو ختم ہوچکا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید مراحل سامنے آسکتے ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے بعض کابینہ ارکان کی اسلام آباد میں موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے مبینہ اسمگل شدہ گاڑیوں اور پیسوں کے معاملے پر اختلافات کی بات کی۔

فیصل واوڈا نے صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے معاملے میں دونوں رہنما ساتھ ہوں گے۔ ذاتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے متعدد معاملات ان کے سامنے رکھنے کی بات بھی کی۔