تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

میر رضا قتل کیس، جوڈیشل کمیشن نے انکوائری رپورٹ تیار کرلی

میر رضا کیس

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے انکوائری رپورٹ تیار کرلی۔

کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ کل صبح 10 بجے سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی، جبکہ سیکریٹری داخلہ کو بھی کل طلب کیا گیا ہے اور انکوائری رپورٹ ان کے حوالے کی جائے گی۔

میر رضا کی موت کے کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے 7 اکتوبر کو کارروائی مکمل کی تھی۔ کمیشن نے جائے وقوع کے دورے سمیت مجموعی طور پر 15 اجلاس کیے۔

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری کیا گیا تھا جبکہ کمیشن نے 27 اگست کو کام کا آغاز کیا تھا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کمیشن کو ایک ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

میر رضا کیس کا پس منظر

کراچی کا نوجوان تاجر میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتا ہوا تھا۔ وہ صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا، تاہم 2 روز بعد اس کی لاش گلستان جوہر سے ملی۔

پولیس حکام کے مطابق میر رضا کی لاش انتہائی خراب حالت میں ملی تھی جبکہ سینے میں گولی لگی ہوئی تھی۔ لاش ملنے سے ایک روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیئے گئے تھے۔

مقتول کے والد کے مطابق میر رضا کا 30 اگست کو گلشن اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح ہونا تھا اور وہ اپنی نئی زندگی کے آغاز کے حوالے سے خوش تھا۔

اب جوڈیشل کمیشن کی تیار کردہ انکوائری رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کیے جانے کے بعد کیس میں سامنے آنے والی تحقیقات اور سفارشات کی تفصیلات واضح ہوں گی۔