تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

ضلع واشک

بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا۔

بلوچستان میں دہشت گردی اور امن دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

برآمد شدہ سامان میں آر پی جی 7، پانچ گولے، مختلف میگزینز، پانچ جدید ہتھیار، تین موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے عناصر علاقے میں بلوچ عوام کو لوٹنے، خوف و ہراس پھیلانے اور قومی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔