تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 173 جوانوں کی پاک فوج میں شمولیت

بلوچ ٹریننگ ونگ

کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے 173 جوان پاک فوج کے دستے میں شامل ہو گئے۔

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قائم بلوچ ٹریننگ ونگ کے سبزہ زار میں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں صوبہ بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے 173 نوجوانوں نے اپنی سخت اور پیشہ ورانہ عسکری تربیت کی کامیابی سے تکمیلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے سپاہی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

جی او سی کوئٹہ نے اس پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور جوانوں کے اسمارٹ مارچ پاسٹ کا معائنہ کرنے کے بعد ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی جی او سی کوئٹہ نے سخت عسکری تربیت کے تمام ادوار میں شاندار، دلچسپ اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نو تربیت یافتہ جوانوں میں شیلڈز، میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کیے۔

پاسنگ آؤٹ تقریب کو دیکھنے کے لیے ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے جوانوں کے والدین، اہل خانہ، قبائلی عمائدین اور شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، جن کے جذبے اور خوشی کے مناظر دیکھنے کے قابل تھے۔

پاک فوج کی صفوں میں شامل ہونے والے جوانوں نے پریڈ کے دوران اپنے مقدس وطن کے دفاع، جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، امن کے قیام اور سلامتی کے لیے ہر ممکنہ اور بڑی سے بڑی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مقامی نوجوان پاس آؤٹ سپاہیوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج جیسے عظیم اور دنیا کے بہترین ادارے کا بطور سپاہی حصہ بننے اور شاندار کامیابی سے سخت ملٹری ٹریننگ مکمل کرنے پر انہیں اور ان کے تمام خاندان والوں کو دل کی گہرائیوں سے بے حد خوشی، فخر اور مسرت محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ محض ایک پیشہ اختیار کرنے نہیں، بلکہ اپنے جذبے اور شوق سے مادرِ وطن کی سرحدوں کی پاسبانی کے لیے پاک فوج میں بھرتی ہوئے ہیں اور ملک کی بقا کے لیے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔