تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

آزاد کشمیر کے فسادی جتھے کی پرتشدد کارروائیوں اور ریاستی حملوں پر کارندے کا لاتعلقی کا اعلان

آزاد کشمیر کے

ریاست کا امن و امان داؤ پر لگانے پر آزاد کشمیر کے فسادی جتھے کے اپنے کارندوں کی جانب سے تنظیم سے مکمل لاتعلقی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

نام نہاد مطالبات اور عوامی حقوق کے نام پر ملک میں انتشار، بدامنی اور پرتشدد سرگرمیاں پھیلانے والے آزاد کشمیر کے فسادی جتھے کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں، عام شہریوں کی املاک اور سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ اور خونریز حملے کرنے کے بعد عوام نے اس تخریب کار فسادی جتھے کو اخلاقی اور عوامی سطح پر مکمل طور پر یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اب اس تنہائی اور پسپائی کے بعد اس پرتشدد جتھے کے کارندوں نے بھی ان کی اصلیت دیکھ کر تیزی سے دامن چھڑانا اور تنظیم سے الگ ہونے کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسی سلسلے میں فسادی جتھے کے سرگرم کارندے فہد عباسی نے کالعدم تنظیم اور اس کی تمام سرگرمیوں سے بائیکاٹ اور مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنی ویڈیو اور تحریری بیان میں فہد عباسی کا کہنا تھا کہ وہ ابتداء میں بنیادی عوامی اور مقامی حقوق کے حل کے دعوؤں اور مطالبات سے متاثر ہو کر اس کالعدم تنظیم کا حصہ بنے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ بات پوری طرح سے واضح ہو گئی کہ اس فسادی جتھے کی حالیہ پرتشدد سرگرمیاں اور اقدامات اپنے ابتدائی زبانی مقاصد سے یکسر ہٹ کر صرف اور صرف ملک میں انتشار، خانہ جنگی اور بدامنی پھیلانے کی خطرناک شکل اختیار کر چکے ہیں۔

فہد عباسی نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس نام نہاد اور گمراہ کن عوامی حقوق کی تحریک سے آج اور ہمیشہ کے لیے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور اب آئندہ زندگی میں ان کا یا ان کے خاندان کا اس تخریبی تنظیم یا اس کے کسی عہدیدار سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔

انہوں نے ملک بھر کے عام شہریوں، اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کے وطن دشمن اور فسادی جتھے کا آلہ کار یا حصہ بن کر اپنا مستقبل برباد نہ کریں، بلکہ ایسے منفی عناصر کو مسترد کرتے ہوئے اپنے روزگار، قانونی کاروبار، تعلیم اور اپنے خاندانوں کی خوشحالی اور تحفظ پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھیں۔