تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیراعظم کی مکہ الائنس کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو

مکہ الائنس

وزیراعظم سے مکہ ڈیفینس الائنس کے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود نے ملاقات کی ہے، جس میں سعودی عرب کے دفاع اور علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ ڈیفینس الائنس کے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام قائم کرنے کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کے لیے ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

ملاقات کے دوران سیکریٹری جنرل مکہ ڈیفینس الائنس نے وزیراعظم کو الائنس کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی حکمت عملی سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔