تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

بہاولنگر: دو گاڑیوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

بہاولنگر

بہاولنگر میں کیری اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

بہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، تیز رفتار کیری ڈبہ سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیری ڈبہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار افراد موقع پر ہی شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت فیاض، منظور اور کبراں بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔