تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

سوات میں ہاؤس جاب کرنے والے افغان ڈاکٹروں کو ہاسٹل خالی کر کے فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

افغان ڈاکٹروں

سوات میں ہاؤس جاب کرنے والے 6 افغان ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب سے روکتے ہوئے ہاسٹل فوری خالی کر کے پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ہاؤس جاب کرنے والے 6 افغان ڈاکٹروں کو اپنی ہاؤس جاب معطل کرنے اور ہاسٹل فوری طور پر خالی کر کے پاکستان چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے موصول ہونے والے سرکاری مراسلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے جن افغان ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کی ہیں، ان میں ڈاکٹر واجد اللہ، ڈاکٹر قدرت اللہ ہادی، ڈاکٹر بلال احمد خان، ڈاکٹر ہمایوں، ڈاکٹر مدثر احمد اور ڈاکٹر عبداللہ شامل ہیں۔

ان تمام 6 افغان ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ہاؤس جاب کی تمام سرگرمیاں ختم کریں اور ہاسٹل کے کمرے خالی کر کے اپنے وطن واپس روانہ ہو جائیں۔