تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

قطر کا ویزا دلوانے کے نام پر 8 لاکھ روپے کا فراڈ، ملزم گرفتار

قطر ویزا فراڈ

بیرون ملک ملازمت کا ویزا دلوانے کے نام پر شہری سے 8 لاکھ روپے وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ملازمت کے ویزے کے نام پر شہریوں سے رقم وصول کرنے والے شاہد افضل کو گرفتار کیا۔

ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو قطر کا ویزا دلوانے کا جھانسا دے کر 8 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ بیرون ملک ملازمت کے لیے ویزا اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے نام پر شہری سے رقم لی گئی۔

تحقیقات کے دوران ملزم شاہد افضل کے حوالے سے یہ بھی سامنے آیا کہ وہ اس سے قبل دیگر شہریوں سے بیرون ملک ویزوں کے نام پر بھاری رقوم وصول کرنے میں ملوث رہا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کیس میں قانونی کارروائی بھی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔