ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ خان نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
حکم کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جبکہ ضلع میں امن و امان متاثر کرنے والے اجتماعات اور سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
اس کے علاوہ عوامی شاہراہوں پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، جن کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ ہے۔






