تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

غداری کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، اب صوبے میں دن رات کام ہو گا، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کے مسائل مرحلہ وار حل کیے جائیں گے، امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا اور صوبے میں امن و امان قائم کرنا اولین ترجیح ہے۔ ہم نے ہدف مقرر کر لیا ہے اور اب دن رات کام کریں گے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ سب کی چھٹیاں ختم کر دی ہیں اور اب دن رات کام ہو گا جبکہ ان کی مشاورتی کمیٹی بھی دن رات کام میں مصروف ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے عزم ظاہر کیا کہ وفاق سے خیبرپختونخوا کے تمام حقوق حاصل کیے جائیں گے اور صوبہ اب مشکلات سے نکل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد سے متعلق مشکلات موجود ہیں مگر سرحد پار سے دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم تاریخیں نہیں دیں گے بلکہ کام کر کے دکھائیں گے اور صوبے سے غداری کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ صوبے میں آٹے کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا، وفاق پہلے بھی دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا تھا اور اب بھی لڑ رہا ہے اور ضرورت پڑی تو ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں کٹوتی بھی کی جائے گی۔