تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

ایمرجنسی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، سہیل آفریدی افغانستان میں بیٹھے شخص سے ہدایات لیتے تھے، خواجہ آصف

ایمرجنسی

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں صرف ایک شخص کی رہائی کو ایشو بناتی رہی، جبکہ حکومت پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، ایمرجنسی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں آئینی معاملات اور قومی اہمیت کے حامل معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں غیر آئینی اقدامات کا سامنا کرنا پڑا اور بانی پاکستان تحریک انصاف نے ماضی میں یہ کہا تھا کہ کیا کروں ہندوستان پر حملہ کر دوں!

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو واپس کرنے کا معاملہ آج تک کوئی فراموش نہیں کر سکا اور جب تک ہمارے قول و فعل میں تضاد رہے گا ملکی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے ماضی میں کیوں نہیں جھانکتے کیونکہ ماضی میں پوری تحریک انصاف حکومتی بینچز پر بیٹھی ہوئی تھی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا جیل میں کھانے کا مینو پوری دنیا جانتی ہے اور مذاکرات میں بھی ان کی رہائی کو ایشو بنایا گیا جبکہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف اور شہباز شریف کی رہائی کو کبھی ایشو نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام کارروائیوں میں حصہ لیتے تھے اور عدالت جاتے تھے جبکہ نواز شریف جلاوطن تھے لیکن ہم نے کبھی جلوس نہیں نکالے۔

وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ سہیل آفریدی 14 ماہ اقتدار میں رہے، وہ جن سے احکامات لیتے تھے، وہ بندہ افغانستان میں بیٹھا ہوا ہے، وزیر اعظم ہاؤس آنے کے لیے ہیلی کاپٹر کو رکشہ بنایا ہوا تھا۔ جس کے پاس مائنز کا ٹھیکہ ہے، وہ امریکا میں بیٹھا ہوا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ایمرجنسی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا تھا اور ہمیں صرف دہشت گردی سے مسئلہ ہے۔ یہ ایک شخص کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، جبکہ جیل میں بھی رنگ بازی جاری ہے۔

انہوں نے واضح کردیا کہ نو مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردی کے خلاف اب یکسوئی سے جنگ لڑی جائے گی۔