تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

پی ٹی آئی دہشت گردی کو سپورٹ نہیں کرتی، جنگ میں فوج کے ساتھ ہیں، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی دہشت گردی

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور اس کے خلاف کارروائی میں مسلح افواج کی حمایت جماعت کا مؤقف ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے بجائے پی ٹی آئی کے خلاف بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ واضح ہونا چاہیے کہ حکومتی اقدامات کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے یا سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی۔

شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بعض کارروائیوں میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی دہشت گردی کے معاملے پر مذاکرات ہوچکے ہیں اور پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے بجٹ سے متعلق شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے بجٹ کا 2 فیصد پولیس کے لیے مختص کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایمرجنسی نافذ کرکے پوری جماعت کو دہشت گردوں کی حمایت سے جوڑنا درست نہیں۔