تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز

لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے بھر میں 91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز اور فیوز وائر برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائیوں کے دوران ملنے والے سامان میں دھماکہ خیز مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ، 3 ڈیٹونیٹرز اور 20 فٹ فیوز وائر شامل ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور مشتبہ عناصر کی نگرانی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں 1,484 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران 50,865 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی اور 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ دہشت گردی کے خطرات کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔