تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا

کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ گرمی کے باعث شہریوں کو دن کے اوقات میں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ ہوا۔ نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت محسوس ہونے میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم تبدیل ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش کے سلسلے نے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت کم کردی ہے۔ بارش کے بعد موسم نسبتاً ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا، جبکہ بعض مقامات پر ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ اس تبدیلی سے شہریوں کو گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ گجرات، چنیوٹ، ڈسکہ، جلالپور بھٹیاں، ملکوال، حافظ آباد اور فیروزوالا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیز رہا، جس سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کی صورت حال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔