تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران پر کارروائی کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

امریکی بحریہ

وفاقی وزارت اطلاعات نے امریکی بحریہ کے پاکستانی سرزمین استعمال کر کے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔

وفاقی وزارت اطلاعات نے امریکی بحریہ کی جانب سے پاکستانی سرزمین استعمال کر کے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کے تمام دعوؤں کو مکمل طور پر من گھڑت، جھوٹا اور سستا پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں وضاحت کی ہے کہ شمالی امریکہ کے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ بلکل من گھڑت اور حقیقت سے بعید ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے جھوٹے دعوے اور افواہیں پھیلانا اصل میں ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کے ایک وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے۔

حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کی من گھڑت اور بے بنیاد سوشل میڈیا پوسٹیں کسی بھی سنجیدہ مبصر یا ادارے کی توجہ کے لائق نہیں ہیں۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ اس قسم کی خبروں کو صرف اور صرف پروپیگنڈا قرار دیا جانا چاہیے اور ان کے ساتھ اسی سخت انداز میں نمٹا جانا چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔