تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

شہداء کی قربانیاں جمہوری عزم کو دبانے کی کوششوں کو ناکام بناتی ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو ملکی تاریخ کا ایک سیاہ دن قرار دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر ملکی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی وطن واپسی پر دہشت گردی کے ذریعے بزدلانہ حملہ کیا گیا۔ جیالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اپنی قائد کی حفاظت کی اور جمہوریت اور حق حکمرانی سے اپنی وابستگی کا بے مثال ثبوت دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہداء کا لہو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ تشدد اور دہشت گردی کے ذریعے جمہوریت کے عزم کو دبا نہیں جا سکتا۔ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنی رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا مشن آئین کی بالادستی، سماجی انصاف اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ہے اور پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔