تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کا تحفظ شہداء کا تقاضا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت نے سانحہ کارساز کے 19 سال مکمل ہونے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں ملکی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے 19 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی عظیم قربانیاں پاکستان کی قومی تاریخ کا ایک روشن اور ناقابل فراموش باب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنی جان کو لاحق تمام تر خطرات کے باوجود ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ثابت قدم رہیں اور ان کی یہ جرات و قربانی امن، انصاف اور جمہوریت کے علمبرداروں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔

صدر مملکت نے زور دیا کہ آئین کی بالادستی، عوام کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کا تحفظ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیوں کا بنیادی تقاضا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شہداء کی قربانیاں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے ہمارے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔