تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

نوجوانوں کا مستقبل ٹیکنالوجی اور اے آئی میں ہے، دھرنے اور لانگ مارچ میں نہیں، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، نوجوانوں کا مستقبل ہنر اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ اسکیم کے فیز 2 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کے بچوں کا اصل مستقبل ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ہنر میں ہے، جبکہ کنٹینر، لانگ مارچ اور دھرنے نوجوانوں کا مستقبل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے تمام بیٹے اور بیٹیوں کی تعلیمی اور سماجی ضروریات کا خیال اپنے بچوں کی طرح رکھ رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت اور عالمی سطح پر پذیرائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی شاندار کارکردگی اور مقبولیت سے خوفزدہ عناصر ان پر ذاتی حملے کرتے ہیں اور اخلاقیات کا درس دینے والے بھی بغض کا شکار ہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جعلی تبدیلی اور کھوکھلے نعروں کے سیاہ دور کا خاتمہ ہو چکا ہے اور صوبے میں ایمرجنسی جیسے حالات کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں اور ایسے موقع پر اداروں کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کا مقصد فورسز کا مورال ڈاؤن کرنا ہے، لیکن پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔