تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، آئی ڈی دھماکے میں ایک میجر شہید

قلات اور گوادر

بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے میجر شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اکتوبر کو قلات کے علاقے جتک آباد میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک اہم آپریشن کیا گیا۔

اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے گوادر کے علاقے شادی کور میں بھی کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دستے کو سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ میجر وجاہت وحید نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے اور علاقے میں موجود دیگر شرپسندوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام کے تحت بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔