صدر مملکت آصف علی زرداری 23 اکتوبر سے جرمنی کا پہلا تاریخی دوطرفہ دورہ کریں گے، جہاں وہ اپنے جرمن ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
22 سال کے طویل عرصے کے بعد کسی بھی پاکستانی صدر کا جرمنی کا پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
23 اکتوبر سے شروع ہونے والے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اپنے جرمن ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس دورے سے پاکستان اور جرمنی کے مابین معاشی اور سفارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔






