تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد پشاور میں پولیس متحرک، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پشاور میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس کی گشت اور سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

پشاور میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگنے کے بعد پولیس مکمل طور پر متحرک ہو گئی ہے۔

پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں گشت اور سیکیورٹی نگرانی کا نظام مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ پشاور کی تمام اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں، جہاں آنے جانے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا بنیادی مقصد پشاور میں امن کی صورتحال کو یقینی بنانا، شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کرنا ہے۔