کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے میاں غنڈی کے علاقے میں ایک دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو طبی امداد دینے کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا سکے اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔






