تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

دہشتگردی کا بہانہ بنا کر گورنر راج نافذ کرنا زیادتی ہے، بیرسٹر گوہر

دہشتگردی کا بہانہ

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے دفاتر گرائے گئے اور مینڈیٹ چھینا گیا، دہشتگردی کا بہانہ بنا کر گورنر راج نافذ کرنا سراسر زیادتی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم سواتی سمیت دیگر کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے، جسے ختم ہونا چاہیے اور ان کی جماعت اس معاملے پر ریاست کے ساتھ پرامن انداز میں کھڑی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک ہی دن میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرکے ان کے 12 ارکان قومی اسمبلی اور 13 ارکان صوبائی اسمبلی کو اٹھایا گیا، دفاتر گرائے گئے اور مینڈیٹ چھینا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نام پر یہ سب کرنا اور دہشتگردی کا بہانہ بنا کر گورنر راج نافذ کرنا سراسر زیادتی ہے، قیادت کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔