تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

پشاور: نامزد اضلاع میں تقرریوں اور تبادلوں کے لیے وزیراعظم کی منظوری لازمی قرار

نامزد اضلاع

ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ نے پشاور کے نامزد اضلاع میں تمام تقرریوں اور تبادلوں کے لیے وزیراعظم کی منظوری لازمی قرار دے دی ہے۔

پشاور میں ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے سیکریٹری تعلیم کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے کہا گیا ہے کہ نامزد اضلاع کے اندر اساتذہ اور دیگر عملے کے تبادلوں کے لیے اب سختی سے وزیراعظم کی منظوری حاصل کی جائے۔

مراسلے کے مطابق ان علاقوں میں تبادلوں اور تعیناتیوں کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے متعلقہ ایڈمنسٹریٹر کی سفارش کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ نے ہدایت دی ہے کہ وزیراعظم کی منظوری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سفارشات کو باقاعدہ طور پر محکمہ تعلیم کو فراہم کیا جائے۔

اس کے ساتھ ہی ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے 15 اکتوبر کے تمام تر تبادلوں کے احکامات کو بھی اس نئی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ نامزد اضلاع میں آئندہ تمام تعیناتیاں اور تبادلے صرف وزیراعظم کی پیشگی منظوری کے بعد ہی ہو سکیں گے، جس کے لیے کابینہ ڈویژن کے 11 اکتوبر کے اعلامیے کا حوالہ دیا گیا ہے۔