تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

روجھان میں کراچی سے آنے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

روجھان

روجھان میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس زیر تعمیر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔

انڈس ہائی وے پر روجھان کے قریب بنگلہ ہدایت کے مقام پر ایک انتہائی دردناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں کراچی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی مسافر بس عادل شاہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

مسافر بس زیر تعمیر سڑک کے ڈیوائیڈر سے تیزی کے ساتھ ٹکرائی، جس کے باعث گاڑی تباہ ہو گئی اور موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی متعدد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 22 شدید زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ 13 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر روانہ کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا، ڈی پی او راجن پور محمد عمران اور اسسٹنٹ کمشنر روجھان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

انتظامی افسران نے اسپتال کا دورہ بھی کیا اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین اور تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔