تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر اظہار برہمی، بہتری کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

عورتوں اور بچوں

وزیراعلیٰ پنجاب نے امن و امان پر خصوصی اجلاس میں عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بہتری کیلئے چار ہفتوں کی مہلت دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان پر ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں آر پی سیز اور ڈی پی سیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سے متعلق امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عورتوں اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور امن و امان کی مجموعی صورتحال میں بہتری کیلئے چار ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے وارننگ دی کہ بہتری نہ آنے پر متعلقہ پولیس افسر کو ہٹا دیا جائے گا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں کمی کا رجحان ہے اور لاہور میں جرائم کی شرح میں مجموعی طور پر 41 فیصد کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ ریجن میں 67 فیصد اور دیگر اضلاع میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کو تمام اضلاع بالخصوص صوبائی سرحدی علاقوں سے گندم کی اسمگلنگ روکنے، پولیس میں انسداد رشوت ستانی مہم تیز کرنے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور صوبہ بھر میں پولیس پیٹرولنگ کو یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے جاں بحق پولیس افسران کے اہل خانہ کیلئے تاحیات تنخواہ اور پیکج دینے کی بھی ہدایت کی۔