تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

ملاکنڈ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ملاکنڈ

ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ملاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے شہید آباد میں اراضی کے پرانے تنازعے نے 4 افراد کی جان لے لی۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم چاروں افراد پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تمام جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال درگئی منتقل کر دیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں اسد خان، ابراہیم، ولید اور سراج الحق شامل ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جنہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔