تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

فلائی بغداد کی ڈھائی سال بعد پاکستان واپسی، پہلی پرواز IF332 کراچی سے بغداد روانہ

کراچی، 22 اکتوبر 2026ء: فلائی بغداد ایئرلائن نے تقریباً ڈھائی سال کے وقفے کے بعد پاکستان میں اپنی فضائی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں آج 21 اکتوبر کو فلائی بغداد کی پہلی پرواز IF332 مسافروں کو لے کر کراچی سے بغداد کے لیے روانہ ہوئی۔

فلائی بغداد کی پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ سے دوپہر 3 بجے بغداد کے لیے روانہ ہوئی۔

اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلائی بغداد کے کنٹری منیجر پاکستان، سید علی عابدی، اور پاکستان میں فلائی بغداد کے جنرل سیلز ایجنٹ (GSA)، ایمسن انٹرنیشنل ٹریول (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب سید موسیٰ نقوی بھی موجود تھے۔

تقریب میں فلائی بغداد کے ہیڈ آف کمرشل، جناب سماد فتحی، ڈائریکٹر آف آپریشنز، جناب احمد الشویش، سمیت ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ افسر، چیف سکیورٹی آفیسر، ایئرپورٹ مینیجر اور دیگر متعلقہ حکام و نمائندگان نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران فلائی بغداد کی پاکستان میں پروازوں کی بحالی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، جس کے بعد مسافروں کو فلائی بغداد کی پرواز کے ذریعے بغداد روانہ کیا گیا۔

اس موقع پر کنٹری منیجر پاکستان، سید علی عابدی نے تمام معزز مہمانانِ گرامی، فلائی بغداد کی اعلیٰ انتظامیہ، ہیڈ آفس کی ٹیم اور ایئرپورٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پرواز کی کامیاب روانگی کو تمام متعلقہ ٹیموں کی مشترکہ محنت، تعاون اور مسلسل حمایت کا نتیجہ قرار دیا۔

جنرل سیلز ایجنٹ فلائی بغداد، ایمسن انٹرنیشنل ٹریول کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب سید موسیٰ نقوی نے بھی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور فلائی بغداد کی پاکستان میں پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔

فلائی بغداد کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان اور عراق کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔ بالخصوص عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں بھی یہ پیش رفت اہم کردار ادا کرے گی۔

فلائی بغداد کی پہلی پرواز IF332 کی کامیاب روانگی کے ساتھ ہی پاکستان میں ایئرلائن کے آپریشنز کا ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔