تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، 3 نوجوان جاں بحق

لاہور میں

لاہور میں ون وے یا ریسنگ کے دوران تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 6 میں گاڑی میں سوار نوجوان ریس کھیل رہے تھے کہ اچانک گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر بیرئیر توڑتی ہوئی سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے وقت گاڑی میں 4 افراد سوار تھے۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 25 سالہ عبدالحنان اور 22 سالہ فیضان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 29 سالہ مصطفیٰ نے اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ دیا۔ حادثے میں 22 سالہ حسین شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے آئی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی ہیں۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جسے تھانے منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔