تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر پابندی، گندم اسمگلنگ روکنے کیلئے صوبائی بارڈرز پر نگرانی کا حکم

گندم اسمگلنگ

وزیراعلیٰ پنجاب 20 کلو آٹے کا تھیلا بند کر کے صرف 10 کلو آٹا بیگ مارکیٹ میں لانے اور گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے صوبائی سرحدوں کی سخت نگرانی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مکمل بند کر دیا جائے گا اور اب صرف 10 کلو کا آٹا بیگ ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

اجلاس کے دوران اشیائے خوردونوش کے نرخ کا تفصیلی جائز پیش کیا گیا، جس کے مطابق 10 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے اور 15 اشیائے خوردونوش کے نرخ کے تقابلی جائزے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں 252 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بین الصوبائی بارڈرز کی کڑی نگرانی کا حکم دیا اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں گندم کی بوائی کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب بھر میں سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ نمبردار، گھوڑی پال اسکیم اور اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے تحت تمام اراضی پر صرف گندم ہی کاشت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک میں کیلا، سیب اور کھجور کنٹرول نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو کولڈ اسٹوریج میں ضرورت کے مطابق اسٹاک یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ پنجاب میں پہلی بار ٹرانسفارمنگ مارکیٹ ویسٹ ان ٹو ویلتھ متعارف کرانے، آف سیزن سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی کے لیے ڈی ہائیڈریشن پراجیکٹ کی منظوری اور کاہنہ میں پہلے منڈی مارٹ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم بھی دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں منڈی مارٹس قائم کرنے اور کھلے دودھ کی حفظان صحت کے مطابق فروخت کو ریگولیٹ کرنے کے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔