تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

گوادر میں سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری، 7 دہشت گرد جہنم واصل

7 دہشت گرد

سیکیورٹی فورسز کا گوادر کی تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر دہشت گردوں کی بزدلانہ حملے کیخلاف کارروائی کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جہاں اب تک 7 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ایک خالی کیمپ پر حملہ ناکام بنایا۔

دہشت گردوں نے جس کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی وہ ایک تعمیراتی کمپنی کا تھا اور پہلے سے خالی تھا، جس کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم دہشت گردوں نے سڑک پر کھڑے چند ٹرکوں کو آگ لگا دی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ عناصر عام شہریوں، ان کے روزگار اور ان کی املاک کے دشمن ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز یا انٹیلی جنس اداروں کے کسی دفتر یا کیمپ پر حملہ ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے ایسے تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جس کے دوران 7 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے، جبکہ علاقے کو بموں اور بارودی مواد سے پاک کرنے کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔