تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

وفاق کے ساتھ گالم گلوچ نہیں بلکہ دلائل کے ساتھ اپنا مقدمہ لڑیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وفاق کے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کریں گے۔

پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن اور ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمیں صوبے کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وفاق کے ساتھ کوئی گالم گلوچ نہیں کی جائے گی بلکہ دلائل کے ساتھ اپنا مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سے جو مطالبات کیے تھے، انہوں نے ان کی منظوری دے دی ہے اور صوبے کے لیے 160 ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

گورنر کے پی نے تنبیہ کی کہ گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے سرکاری ملازمین اپنا بندوبست کر لیں کیونکہ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا نظام بہتر کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی اور غیر قانونی تجاوزات کے معاملے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جبکہ تجاوزات کی موجودگی پر متعلقہ ضلعی حکومت جوابدہ ہوگی۔

اس موقع پر مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ہم گورنر خیبرپختونخوا کی قیادت میں بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ اپنے اصل ہیروز کی قدر کی جائے۔