تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

گوادر میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرینس آپریشن مکمل، ایک خاتون سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

10 دہشت

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گوادر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون سمیت 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ آپریشن کے دوران ایک شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز فتنہ الہندوستان کے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ضلع گوادر کے عام علاقوں گبد بارڈر کراسنگ اور گوادر شہر میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد انہی لوگوں کو نقصان پہنچانا تھا، جن کی وہ نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ مقامی رہائشیوں کی حفاظت اور علاقے کو پاک کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے گوادر شہر اور اس کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشنز شروع کیے۔ مختلف جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مکروہ عزائم، ریاست کو نقصان پہنچانے اور اپنے غلط ایجنڈے کو پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خاتون دہشت گرد سمیت 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ دہشت گردانہ حملوں کے دوران ایک شہری شہید ہوا اور کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جبکہ فورسز کا کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کا آپریشن اپنے تمام تر اہداف حاصل کرنے کے بعد مکمل کرلیا گیا ہے، جس سے علاقے میں امن و امان اور ریاست کی حاکمیت بحال ہو گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس حملے میں ایک بلوچ خاتون کو استعمال کرنا نہ صرف ریاست کے خلاف جرم ہے بلکہ بلوچ خواتین کی حرمت کے بھی خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دہشت گردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے پروپیگنڈے کے آلے کے طور پر استعمال کو بے نقاب کرتا ہے، جس کا مقصد عوام کے جذبات کو بھڑکانا اور اپنے مہم جوئی کو جھوٹی تقدیس دینا ہے۔ ایسے ہتھکنڈے بلوچ اور اسلامی روایات کے بلکل برعکس ہیں، جو خواتین کو اعلیٰ ترین احترام دیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے ان لوگوں کو ہمیشہ رد کیا ہے، جو ان کے نام پر خون بہاتے ہیں اور وہ اس فریب کو بھی اچھی طرح دیکھ لیں گے۔

پاک فوج کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت طے شدہ عزم استحکام کے وژن کے مطابق انسداد دہشت گردی کی مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرست یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔