تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
پاکستان

روضۂ امام حسینؑ کے اعلیٰ سطحی وفد کا جی ٹی وی نیوز کے مرکزی دفتر کا خصوصی دورہ

کراچی (جی ٹی وی نیوز): روضۂ مبارک امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امورِ عالمی کے تین رکنی وفد نے کراچی میں جی ٹی وی نیوز کے مرکزی دفتر کا خصوصی دورہ کیا اور ادارے کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کی۔

العتبۃ الحسینیۃ المقدسۃ کے مرکز اصحاب الکساء سے وابستہ ممتاز علمی و فکری شخصیت شیخ احمد رشید الطرفی کی قیادت میں آنے والے وفد میں شیخ صالح علی نوری اور شیخ احمد الفتلاوی بھی شامل تھے۔

وفد کی جی ٹی وی نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

تین رکنی وفد نے جی ٹی وی نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر سید نثار مہدی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علمی و فکری موضوعات اور معاشرتی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جی ٹی وی نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید حامد حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ، سماجی مسائل کی نشاندہی اور عوامی آگاہی میں ذرائع ابلاغ کے کردار پر گفتگو ہوئی۔

شیخ احمد رشید الطرفی کا جی ٹی وی نیوز کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین

اس موقع پر شیخ احمد رشید الطرفی نے جی ٹی وی نیوز کی ذمہ دارانہ صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ عوام کی حقیقی آواز بن کر ان کے مسائل مؤثر انداز میں اربابِ اختیار تک پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے عوامی مسائل کی نشاندہی اور معاشرتی موضوعات کو اجاگر کرنے میں جی ٹی وی نیوز کے کردار کی تعریف کی۔

معزز مہمانوں کا جی ٹی وی نیوز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ

ملاقات کے بعد جی ٹی وی نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید حامد حسین نے معزز مہمانوں کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

وفد کو نیوز چینل کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں اور خبروں کی تیاری و نشریات کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر مہمانوں نے ادارے کی صحافتی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

علمی، فکری اور سماجی روابط کے فروغ کے لیے اہم ملاقات

روضۂ مبارک امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امورِ عالمی سے وابستہ ممتاز علمی شخصیات کی جی ٹی وی نیوز آمد علمی و فکری روابط اور باہمی خیرسگالی کے حوالے سے اہمیت کی حامل رہی۔

ملاقات میں سماجی موضوعات اور معاشرتی مسائل پر تبادلۂ خیال کے ساتھ عوامی آگاہی اور ذمہ دارانہ صحافت کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔