تازہ ترین
ایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!سندھ زرعی یونیورسٹی میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مبینہ غیر قانونی پنشن ادائیگیاں، چیف اکاؤنٹنٹ گرفتاردانتوں کی صحت صرف برش سے نہیں بلکہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!!! نئی تحقیق میں اہم انکشافایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!سندھ زرعی یونیورسٹی میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مبینہ غیر قانونی پنشن ادائیگیاں، چیف اکاؤنٹنٹ گرفتاردانتوں کی صحت صرف برش سے نہیں بلکہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!!! نئی تحقیق میں اہم انکشاف
کھیل

پی ایس ایل 12 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، میلہ 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک سجے گا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کی ونڈو 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک مقرر کردی گئی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا، جبکہ لیگ کی ونڈو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، ایچ بی ایل پی ایس ایل گورننگ کونسل اور فرنچائزز کے درمیان مشاورت کے بعد حتمی کی گئی ہے۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس لندن میں ہوا

ایچ بی ایل پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس یکم ستمبر کو لندن میں ہوا، جس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں لیگ کے آئندہ ایڈیشن سے متعلق مختلف امور پر مشاورت کی گئی اور 2027 کے سیزن کی ونڈو کو حتمی شکل دی گئی۔

پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی تک ہوگا، جس کے ساتھ ہی پاکستان کی مقبول ترین ٹی20 لیگ کے اگلے ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

پی ایس ایل 11 میں پلیئر آکشن کا نیا تجربہ

پی ایس ایل 11 میں پہلی مرتبہ روایتی پلیئر ڈرافٹ کی جگہ پلیئر آکشن متعارف کروایا گیا تھا۔ اس تبدیلی کو لیگ کے مستقبل اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل 11 کے دوران شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں 32 ہزار 461 تماشائیوں کی ریکارڈ شرکت بھی دیکھنے میں آئی۔

محسن نقوی: پی ایس ایل 11 نے لیگ کی صلاحیت دنیا کو دکھائی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 نے دنیا کو لیگ کی صلاحیت دکھائی اور سیزن کے دوران سنسنی خیز لمحات کے ساتھ ریکارڈ کراؤڈ بھی دیکھنے کو ملا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 11 نے براڈکاسٹ کے حوالے سے بھی نئے ریکارڈ قائم کیے، جو لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اور شاندار پی ایس ایل سیزن کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ ایڈیشن کو بھی کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

سلمان نصیر: 2027 میں شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کا عزم

سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ 2027 میں شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کا عزم ہے اور لیگ کے اگلے ایڈیشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کی ونڈو کا اعلان صرف پہلا قدم ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں لیگ سے متعلق مزید تفصیلات اور تیاریوں پر پیش رفت سامنے آئے گی۔

پی ایس ایل 12 مسلسل دوسری بار 8 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا، جس سے لیگ کے مقابلوں میں مزید وسعت اور شائقین کی دلچسپی میں اضافے کی توقع ہے۔