تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
سائنس و ٹیکنالوجی

موبائل ڈیٹا، کال اور ایس ایم ایس پیکجز مزید مہنگے ہونے کا امکان

پاکستان میں موبائل فون صارفین کے لیے نئے ٹیلی کام قواعد کے تحت ڈیٹا، کال اور ایس ایم ایس پیکجز کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپٹیشن رولز 2026 کا مسودہ تیار کیا ہے، جس کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹیلی کام مارکیٹ کے ڈھانچے اور مسابقتی صورتحال کی نگرانی کے لیے مزید اختیارات حاصل ہوں گے۔

مجوزہ قواعد میں پی ٹی اے کو وقتاً فوقتاً مارکیٹ کا جائزہ لینے اور ٹیکنالوجی، صارفین کی طلب، متبادل سہولتوں اور قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ کی حدود کا دوبارہ تعین کرنے کا اختیار دینے کی تجویز ہے۔

نئے فریم ورک کے تحت ریگولیٹر ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان مسابقت اور قیمتوں کے تعین سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لے سکے گا۔

سرکاری دستاویزات اور پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق جون 2025 سے جون 2026 کے دوران جاز، ٹیلی نار، زونگ اور یوفون کے ٹاپ 10 سبسکرائبر پیکجز کا جائزہ لیا گیا، جس میں مختلف پیکجز کی قیمتوں میں اوسطاً 12 سے 22 فیصد اضافہ سامنے آیا۔

پی ٹی اے نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ موبائل کمپنیاں ہر ماہ 10 سے 20 فیصد قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق سالانہ اضافے کو ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو یہ تقریباً ایک سے 2 فیصد بنتا ہے۔

مجوزہ قواعد نافذ ہونے کے بعد مختلف پیکجز کی قیمتوں اور مارکیٹ کے ڈھانچے کا دوبارہ جائزہ لیا جاسکتا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کے لیے موبائل ڈیٹا، کال اور ایس ایم ایس سروسز کی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔