تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
سوشل میڈیا رجحان

اب پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل بنوانا آسان ہوگا؛ مگر کیسے؟

وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان مراکز کے ذریعے شہریوں کو مختلف سرکاری سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سینیٹر احد چیمہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام کے ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ان مراکز کو مزید وسعت دینے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، سیکرٹری مواصلات علی شیر مسعود، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہوگا

احد چیمہ نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز کو وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق آسان خدمت مراکز کے قیام کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ان مراکز کے قیام کیلئے مطلوبہ فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ دونوں چیف سیکریٹریز نے بھی ٹینڈرنگ کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ آسان خدمت مراکز کو مستقبل میں کس ماڈل کے تحت چلایا جائے۔ اس سلسلے میں ہائبرڈ، مکمل نجی اور حکومتی ماڈلز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو تینوں ماڈلز کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی تاکہ مراکز کے مستقبل کے انتظام اور توسیع کے حوالے سے مناسب فیصلہ کیا جاسکے۔

نادرا اور پاسپورٹ سمیت اہم سہولیات ایک چھت تلے

آسان خدمت مراکز میں شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان سہولیات میں نادرا، پاسپورٹ اور امیگریشن، ڈومیسائل سمیت دیگر خدمات شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اس نظام سے شہریوں کو مختلف سرکاری محکموں کے الگ الگ دفاتر جانے کی ضرورت کم ہوگی۔ ایک ہی مرکز سے متعدد کام مکمل ہونے کی وجہ سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوسکتی ہے۔

احد چیمہ نے اجلاس میں کہا کہ جن محکموں کی خدمات آسان خدمت مراکز میں فراہم کی جائیں گی، ان سے آپریشنل اخراجات میں حصہ لینے کیلئے ریونیو شیئرنگ کا طریقہ کار بھی زیر غور لایا جائے۔

شہریوں پر اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا

وفاقی وزیر نے نجی شعبے کی شمولیت کے حوالے سے اہم ہدایت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آسان خدمت مراکز کو چلانے میں نجی شعبے کو شامل کیا جاتا ہے تو ایسا نظام بنایا جائے جس سے شہریوں پر اضافی اخراجات کا بوجھ نہ پڑے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آسان خدمت مراکز کا بنیادی مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس لیے مراکز کے انتظام یا آپریشن کی اضافی لاگت شہریوں سے وصول نہیں کی جانی چاہیے۔

سرکاری عمارتوں کے استعمال کی تجویز

اجلاس میں مختلف شہروں میں موجود سرکاری عمارتوں کو آسان خدمت مراکز کیلئے استعمال کرنے کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔ اس حوالے سے مرکزی مقامات پر موجود پوسٹ آفسز سمیت دیگر سرکاری عمارتوں کو استعمال کرنے کی تجویز زیر بحث آئی۔

تاہم پوسٹ آفسز یا کسی دوسری سرکاری عمارت کو آسان خدمت مرکز کیلئے مختص کرنے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس معاملے کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

آسان خدمت مرکز کیا ہے؟

آسان خدمت مرکز ایک ون اسٹاپ سہولت ہے جہاں شہریوں کو متعدد سرکاری خدمات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جاتی ہیں۔ اس نظام کے تحت مختلف محکموں سے متعلق کام ایک ہی جگہ پر مکمل کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

ان مراکز میں نادرا سے متعلق خدمات کے علاوہ پاسپورٹ، ڈومیسائل، نکاح نامہ، پیدائش اور وفات کے سرٹیفکیٹس سمیت دیگر سہولیات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ مجموعی طور پر شہریوں کو 60 سے زائد سرکاری خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کرنے کا نظام موجود ہے۔