تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
سوشل میڈیا رجحان

بی آئی ایس پی کی خواتین کے لیے بڑی سہولت، اب ملک بھر میں مجاز ریٹیلرز سے رقم وصول کرنے کی اجازت

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی مستحق خواتین کے لیے رقم وصول کرنے کا طریقہ آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ادائیگی کی تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد خواتین ملک بھر میں پارٹنر بینکوں کے کسی بھی مجاز ریٹیلر سے اپنی رقم حاصل کر سکیں گی۔ اس سہولت کا مقصد مخصوص ادائیگی مراکز پر انحصار کم کرنا اور مستحقین کے لیے مالی امداد تک رسائی آسان بنانا ہے۔

بی آئی ایس پی نے نئے ڈیجیٹل والٹ نظام کے مؤثر استعمال اور اس سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے لاہور سے ملک گیر تربیتی سیشنز شروع کیے ہیں۔ ان سرگرمیوں میں متعلقہ عملے کو ادائیگی کے طریقہ کار، ڈیجیٹل سہولتوں اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ خواتین کو رقم وصول کرتے وقت درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عصمت نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے عملے کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ اور مستحق خواتین میں آگاہی ضروری ہے۔ ان کے مطابق بینکوں کے درمیان رابطے کے نظام کے ذریعے تصدیقی پیغام موصول ہونے کے بعد خواتین اپنی سہولت کے مطابق پاکستان کے کسی بھی شہر میں مجاز ریٹیلر سے ادائیگی حاصل کر سکیں گی۔

رقم کی کٹوتی اور ڈیجیٹل والٹ کی حفاظت

نئے طریقہ کار سے خواتین کو مخصوص ادائیگی مرکز تک پہنچنے کے لیے اضافی سفر کرنے کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔ اس سے وقت اور سفری اخراجات کی بچت کے ساتھ ادائیگی وصول کرنے میں زیادہ سہولت میسر آنے کی توقع ہے۔

ڈاکٹر عصمت نواز نے بی آئی ایس پی کے عملے پر زور دیا کہ وہ خواتین کو ڈیجیٹل والٹ کے استعمال، موبائل فون اور سم کی حفاظت، مکمل رقم وصول کرنے اور لین دین سے متعلق ایس ایم ایس محفوظ رکھنے کے بارے میں واضح ہدایات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحق خواتین کی رقم سے کسی بھی قسم کی غیر مجاز کٹوتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اگر کسی خاتون کو ادائیگی میں کٹوتی، رقم کی عدم وصولی یا کسی دوسرے مسئلے کا سامنا ہو تو وہ بی آئی ایس پی کی ہیلپ لائن 0800-26477 یا متعلقہ تحصیل دفتر سے رابطہ کر سکتی ہے۔

تربیتی سیشن میں بی آئی ایس پی اور پنجاب کے متعلقہ افسران و عملے نے شرکت کی، جبکہ پروگرام کی تربیتی سرگرمیوں میں تعاون پر یونیسیف کے سوشل پالیسی سیکشن کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ خواتین کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ وہ ادائیگی کی تصدیقی ہدایات پر عمل کریں اور رقم وصول کرتے وقت مکمل ادائیگی کی تصدیق ضرور کریں۔