تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
سوشل میڈیا رجحان

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ 34 فیصد اضافہ، 2 ہفتوں میں 3 لاکھ 24 ہزار سے زائد لائسنس جاری

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران صوبے بھر میں 3 لاکھ 24 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور تجدید کے لیے سہولیات سے استفادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 60 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔ اسی عرصے میں صوبے بھر میں ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، جبکہ 75 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کروائی۔ اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد شہریوں نے گم شدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ حاصل کیے، جبکہ 1300 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آن لائن سہولیات سے بھی بڑی تعداد میں شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ خدمات استعمال کیں، جبکہ ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور ایسے افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کے مطابق شہریوں کو باقاعدہ تربیت حاصل کرنے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گاڑی چلانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے، اس کی تجدید کروانے اور دستیاب آن لائن سہولیات استعمال کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق ٹریفک قوانین کی پابندی اور باقاعدہ تربیت کے بعد ڈرائیونگ سڑکوں پر محفوظ سفر کے لیے اہم ہے۔