مصر میں دنیا میں آنے کے چند گھنٹے بعد ہی ایک نوائیدہ بچے کا انتہائی پرسکون اور بے نیاز انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے معالج ڈاکٹر اسلام الدیہ نے ایک نوائیدہ بچے کی پیدائش کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں بچے کے پرسکون اور منفرد انداز نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
عام طور پر دنیا میں آنے کے بعد نوزائیدہ بچوں کو نئے ماحول سے آہنگی میں وقت لگتا ہے، لیکن اس بچے کے چہرے کے تاثرات اور لیٹنے کے انداز سے ایسا لگتا ہے کہ اسے کسی بات کی کوئی جلدی یا پریشانی نہیں ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ بلکل بے فکر اور پرسکون حالت میں لیٹا ہوا ہے اور اپنے ارد گرد کی دنیا سے بلکل غیر متعلق نظر آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چھوٹے سے بچے نے شاید زندگی کا مقصد پہلے ہی سمجھ لیا ہے اور وہ مستقبل کے بارے میں بلاوجہ فکر مند ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
ماہرین کے مطابق نوزائیدہ بچوں کے تاثرات اور انداز مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن اس بچے کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بے پناہ پسند کیا جا رہا ہے۔






