تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
موسم

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں اگلے چند گھنٹوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسمی سرگرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں آئندہ ایک سے 3 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی میں اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، ٹیکسلا، مری اور گلیات میں تیز بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ متوقع ہے۔ پشاور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چترال، دیر، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ اور سوات میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کرم، کوہاٹ، بنوں اور لکی مروت میں بھی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور انفراسٹرکچر، کچے مکانات اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچنے کے خدشے سے بھی آگاہ کیا ہے۔

ادھر نوشہرہ میں موسلادھار بارش اور مختلف مقامات پر ژالہ باری سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ بارش کے بعد بعض علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آئی جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

لوئر دیر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ ملاکنڈ کی تحصیل درگئی اور دیگر علاقوں میں شدید ژالہ باری سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پشاور میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ کردیا ہے۔