تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
موسم

بارشیں ہی بارشیں؛ نئے سلسلے کی پیشگوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے 15 اکتوبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

اس دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے اثرات کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم تبدیل ہوسکتا ہے۔ ان علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں 10، 11، 13 اور 14 اکتوبر کو بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی 15 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی 10 سے 15 اکتوبر کے دوران بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ بارش کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بھی موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ژوب، بارکھان، دکی، ہرنائی، کوہلو، لورالائی، موسیٰ خیل اور زیارت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 10 سے 15 اکتوبر کے دوران بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ تاہم 9 اکتوبر کو جاری کیے گئے بلیٹن میں بڑے دریاؤں کے بہاؤ کے معمول کے مطابق رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔