تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
موسم

کراچی میں گرمی اور حبس برقرار، درجہ حرارت 30 ڈگری محسوس ہونے لگا

کراچی کا موسم

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ صبح سویرے بھی شہریوں کو گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور درجہ حرارت اصل پیمائش سے زیادہ محسوس ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم محسوس ہونے والا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ زیادہ نمی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس ہو رہا ہے۔

دن کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں دن کے دوران درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔

گرم اور مرطوب موسم میں شہریوں کو پانی کا مناسب استعمال کرنے، طویل وقت تک براہ راست دھوپ میں رہنے سے گریز کرنے اور ضرورت کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔