تازہ ترین
عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!عالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانکیا آپ بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیش گوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ روز موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ان سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے، جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی بڑھنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

جمعہ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ ان علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم کے باعث صبح اور رات کے اوقات میں خنکی محسوس ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں صبح کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھ سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں شام یا رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔