تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

سعودی عرب نے کوسوو اور گیانا کے شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا سہولت بڑھا دی

سعودی عرب نے اپنے سیاحتی ویزا پروگرام کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کوسوو اور گیانا کے شہریوں کو بھی اس سہولت میں شامل کرلیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے شہری اب سعودی عرب کے سیاحتی ویزا پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اہل افراد الیکٹرانک طریقے سے ویزا حاصل کرنے کے علاوہ مملکت میں داخلے کے بعض مقامات پر پہنچنے کے بعد بھی ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد مقررہ قوانین اور شرائط کے تحت مختلف مقاصد کے لیے سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہیں۔

ان مقاصد میں مختلف تقریبات میں شرکت، عمرہ کی ادائیگی، نمائشوں اور کانفرنسوں میں شرکت کے علاوہ رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات بھی شامل ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ویزا کی سہولت متعلقہ ضوابط اور اہلیت کی شرائط کے تابع ہوگی، اس لیے سفر سے قبل درخواست گزاروں کو ویزا کے لیے مقررہ تقاضے مکمل کرنا ہوں گے۔

کوسوو اور گیانا کو سیاحتی ویزا پروگرام میں شامل کیے جانے سے ان ممالک کے شہریوں کے لیے سعودی عرب کا سفر مزید آسان ہوگا۔ اس اقدام کو مملکت کی جانب سے بین الاقوامی سیاحت کے فروغ اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے سفری سہولتوں میں اضافے کی پالیسی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

سعودی عرب گزشتہ عرصے کے دوران سیاحتی شعبے کو وسعت دینے اور مختلف ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا سہولتوں میں اضافہ کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔ نئے ممالک کی شمولیت سے سیاحتی ویزا پروگرام کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا ہے۔