تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

تین سال بعد بھی اسرائیل کو 7 اکتوبر کا خوف، ایران اور حماس کے نام پر سیکیورٹی سخت کردی گئی

7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے اچانک حملے کو تین سال مکمل ہونے پر اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے ممکنہ نئے حملوں کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔

اسرائیلی قومی سلامتی کونسل نے وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے ذریعے جاری سفری انتباہ میں کہا کہ ایران، اس کے اتحادی، حماس اور دیگر مسلح عناصر 7 اکتوبر کی تاریخ کو اہم علامتی حیثیت دیتے ہیں۔

اسرائیلی شہریوں کو اردن، قطر، صومالی لینڈ اور مصر، بالخصوص صحرائے سینا کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بیرون ملک موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی ہجوم والی جگہوں پر محتاط رہنے، مظاہروں سے دور رہنے اور ایسی معلومات یا تصاویر شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا جن سے ان کی اسرائیلی فوج یا سکیورٹی اداروں سے وابستگی ظاہر ہو۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ، پولیس کمشنر اور داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ نے بھی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور آنے والے ہفتوں میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور کیا۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس نے جنوبی اسرائیل میں مختلف آبادیوں، فوجی تنصیبات اور ایک موسیقی میلے کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی اور بین الاقوامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے جبکہ 251 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا گیا۔

اس حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی، جس نے خطے کو ایک طویل اور تباہ کن جنگ میں دھکیل دیا۔ فلسطینی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور تباہی نے عالمی سطح پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر شدید تنقید کو جنم دیا۔

تین سال بعد بھی خطے میں جنگ کے اثرات برقرار ہیں اور ایران سمیت مختلف مزاحمتی گروہوں کے ساتھ اسرائیل کی کشیدگی نے تل ابیب کے لیے سکیورٹی خدشات کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔