تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

صدر ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملے پر غور، فوج کو تیاری کا حکم

ایران پر حملے

امریکی جریدے دی اٹلانٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملے کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی جریدے دی اٹلانٹک نے ملکی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے آپشنز تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں ایرانی اہداف کے خلاف حملے کے منصوبے تیار کرے تاکہ عسکری کامیابی کا تاثر دیا جا سکے۔

انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ بندی کا بنیادی مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ صدر تنازعے میں پیشرفت کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے بھی دباؤ کم کیا جا سکے۔ تاہم، اس حملے کا حجم کیا ہوگا اور آیا انتظامیہ واقعی اس پر عمل کرے گی یا نہیں، اس حوالے سے بحث تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ بارہا یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف شروع کی جانے والی یہ جنگ انتخابات سے بلکل پہلے یا اس کے فورا بعد بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔