تازہ ترین
وزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلانوزارت اطلاعات کا زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات پر فیکٹ چیک جاریعالمی تنازعات کے اثرات اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، محمد اورنگزیبکیا آپ کو بھی سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے؟ یہ روزمرہ تبدیلیاں آپ کے لیے مفید ہوسکتی ہیںایل پی جی کی قیمت 425 روپے فی کلو تک رکھنے کی تجویزدرآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں 89 فیصد کمی، نئی شرحیں جاریاسلام آباد پولیس کی نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری، حج، عمرہ اور شادی کے لیے کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ایران پر الزام تراشی کا نیا دور؟ امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ سامنے آگیاامریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے، ایرانی فوج کا اعلان
دنیا

حوثیوں کے 82 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ، شہریوں پر حملے کسی صورت معاف نہیں کریں گے، سعودی اتحاد

حوثیوں

یمنی سرکاری افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مختلف صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کے درجنوں فوجی اہداف اور بیلسٹک میزائل تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔

یمنی سرکاری افواج کے ترجمان اور اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے چار صوبوں صعدہ، الحدیدہ، الجوف اور مأرب میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیا گیا ہے، جس کے دوران حوثیوں کے بیاسی عسکری اہداف کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔

اس کارروائی میں صعدہ کے پہاڑی علاقوں میں گیارہ بیلسٹک میزائل گودام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، مواصلاتی نظام اور حوثی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ کارروائی ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جنوب مغربی سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی۔

ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی نے بتایا کہ ڈان آف یمن آپریشن کے تحت مختلف محاذوں پر کی گئی کارروائیوں میں حوثیوں کے ایک ہزار 860 عناصر کو ناکارہ بنایا گیا اور سینکڑوں فوجی ساز و سامان تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب، یمن کے صوبہ تعز میں ایمرجنسی کمیٹی نے حوثیوں کے زیر اثر آنے والے اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور سرکاری ملازمین کو عارضی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی کی ابتر صورتحال اور طلبہ و عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ صحت اور پانی جیسے ضروری شعبوں کے ملازمین کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔